خبرنامہ انٹرنیشنل

پاک چین اقتصادی راہداری پر کوئی تحفظات نہیں، امریکا

اسلام آباد:(ملت+اے پی پی) امریکانے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں،پاکستان کومضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھناچاہتے ہیں،نئی امریکی حکومت کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے، بھارت کے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کوپاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق کسی قسم کے تحفظات نہیں ہیں، امریکاپاکستان کو مضبوط اور ترقی کی راہ پر گامزن دیکھنا چاہتا ہے۔ امریکا کی پاکستان کے ساتھ بہت توقعات وابستہ ہیں،نئی امریکی حکومت کے بعد بھی پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رہیں گے،الیکشن نتائج کے بعدامریکامیں ہونے والے متعصبانہ واقعات پر افسوس ہے۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی حملے پر ترجمان نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں حملے کی مذمت کرتے ہیں۔