شکاگو ۔ (اے پی پی) مریکہ میں ریپبلکن پارٹی کا صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو میں ہونے والی ریلی کو منسوخ کر دیا ہے۔انھیں یہ ریلی پرتشدد احتجاج کے باعث پولیس سے مشاورت کرنے کے بعد حفاظت کے پیشِ نظر منسوخ کرنا پڑی۔ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ جو کہ ایلانوئے یونیورسٹی تھی کے باہر سینکڑوں مظاہرین اکھٹے ہوگئے۔آڈیٹوریم کے اندر ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی جو جھنڈے لہرا کر نعرے لگا رہے تھے۔ 32 افراد کو ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سینٹ لوئس میں منعقد کی جانے والی ریلی میں احتجاج کے بعد حراست میں لیا گیا۔