پیرس:(ملت آن لائن) فرانس کی حکومت نے فیول پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کااعلان کریں گے، فیول پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیرس سمیت فرانس کے مختلف شہروں میں پیڑول پراضافی ٹیکس اورمہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے ، فرانس کی حکومت نے فیول پرعائد اضافی ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ٹیکس واپس لینے کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے فرانس میں فیول پراضافی ٹیکس واپس لینے کے لئے مظاہرے کئے جارہے ہیں، احتجاج کے دوران تین افراد ہلاک اورپولیس اہلکاروں سمیت چارسوسے زائد افراد زخمی ہوئے، ایمبولینس ڈرائیورزنے بھی مہنگائی کیخلاف احتجاج میں حصہ لیا اورایمبولینسزکھڑی کرکے روڈبند کردیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتشدد مظاہروں کی وجہ سے پیرس میدان جنگ میں تبدیل ہونے کے بعد حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں، احتجاج کرنے والے افراد نے مظاہروں کے دوران توڑ پھوڑ کی اور درجنوں عمارتوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کردیا تھا ، بعد ازاں فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے وزیراعظم کو سیاسی رہنماؤں اور مظاہرین سے مذاکرات کرنے کا حکم دیا تھا۔
فرانسیسی وزیر دفاع نے مظاہروں میں پرتشدد واقعات کوشرمندگی کا باعث قراردیا تھا جبکہ فرانسیسی وزیرداخلہ کی مظاہرین کی جانب سے پولیس پرتشدد کی مذمت کی تھی۔
یاد رہے حکومت کے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لینے پرآٹھ دسمبرکوبڑے مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے اور حکام نے مختلف علاقوں میں سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔