خبرنامہ انٹرنیشنل

‘پرسن آف دی ایئر’: ٹائم میگزین نے امریکی صدر کا دعویٰ غلط قرار دے دیا

‘پرسن آف دی ایئر’: ٹائم میگزین نے امریکی صدر کا دعویٰ غلط قرار دے دیا
کراچی:(ملت آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہےکہ انہیں ٹائم میگزین نے رواں برس ‘پرسن آف دی ایئر’ ہونے کے بارے میں اطلاع دی تھی، لیکن ‘شاید’ کا لفظ استعمال کرنے کی وجہ سے انہوں نے اسے مسترد کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ٹائم میگزین نے انہیں فون کرکے کہا کہ شاید وہ گذشتہ برس کی طرح رواں سال بھی ‘پرسن آف دی ایئر’ قرار پائیں گے ، لیکن ‘شاید’ کے لفظ نے ان کا موڈ خراب کردیا اور انہوں نے میگزین کو کہا کہ ‘شاید کہنا اچھا نہیں ہے ، اس لیے معذرت کے ساتھ شکریہ’۔