خبرنامہ انٹرنیشنل

پنسلوانیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

پنسلوانیا میں

پنسلوانیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 2 زخمی

پنسلوانیا:(ملت آن لائن) امریکی ریاست کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ ق پنسلوانیا میں گاڑیوں کے سروس اسٹیشن پر 28 سالہ ملزم ٹموتھی نے فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مرد اور ایک لڑکی شامل ہیں جن میں دو سگے بہن بھائی بھی تھے۔ ہلاک شدگان کے خاندان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوا۔ حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک رائفل اور پستول سے سروس اسٹیشن پر موجود افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…افغانستان نے پاکستانیوں کے بغیر ویزا داخلے پر پابندی لگادی

خیبر ایجنسی:(ملت آن لائن) افغان حکومت نے پاکستانی شہریوں کے بغیر ویزا داخلے پرپابندی لگادی۔ گزشتہ روزافغانستان کے علاقے گمرگ سے افغان حکام نے بغیر ویزے کے تمام پاکستانی شہریوں کو واپس کردیا۔ طورخم بارڈر پر درجنوں مقامی پاکستانی شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ روزانہ تقریباً ہزار پندرہ سو لوگ کام کی غرض سے افغانستان جاتے ہیں جن میں زیادہ تر مقامی قبائل ہوتے ہیں لیکن اب ویزے کے بغیرمشکلات پیداہو گئی ہیں، پشاور میں افغان قونصلیٹ قبائلیوں کو ویزے بھی نہیں دیتے تاہم اس سلسلے میں طورخم کے نائب تحصیلدارتحسین اللہ سے بار بار رابطہ کیا لیکن انھوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔