خبرنامہ انٹرنیشنل

پوتن کا ناقابل تسخیر جوہری ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

پوتن کا ناقابل

پوتن کا ناقابل تسخیر جوہری ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

ماسکو (ملت آن لائن) روسی صدر ولادی میر پوتن نے دنیا میں کہیں بھی مار کرنے والے ناقابل تسخیر جوہری ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر پوتن نے نئے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کا دعویٰ اپنے چوتھے صدارتی انتخابات سے قبل کیا۔ نئے صدارتی انتخاب سے قبل صدر پوتن کا آخری صدارتی خطاب تھا۔ ان کی تقریر کے دوران ان دو ہتھیاروں کی ویڈیو چلائی گئی جو ناقابل تسخیر ہیں۔ایسے ڈرون تیار کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں جو آبدوز سے چلائے جا سکیں گے :روسی صدر کا خطاب، صدر پوتن نے کہا کہ روس ایسے ڈرون بھی تیار کر رہا ہے جنہیں آبدوز سے چھوڑا جا سکے گا، یہ ڈرون جوہری حملہ بھی کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا روس کے اس نئے ہتھیار کو یورپ اور ایشیا میں جال کی طرح بچھا ہوا امریکی دفاعی نظام بھی نہیں روک سکتا۔ ادھر امریکا نے روسی صدر کے اس دعویٰ کو جوہری معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
…………………………..
کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دیں گے، پیوٹن
ماسکو: (ملت آن لائن) ولادیمیر پیوٹن نے روس یا اس کے کسی بھی اتحادی پر ایٹمی حملے کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دینے کی دھمکی دی ہے۔ پیوٹن کہتے ہیں کہ جدید روسی میزائل دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے سامنے امریکا کا انٹی میزائل سسٹم بھی بے کار ہے۔ عالمی طاقتیں ایک اور سرد جنگ کی راہ پر گامزن، روسی صدر نے کسی بھی جارحیت کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے دینے کے دھمکی دے دی۔ ماسکو میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس یا اس کے کسی بھی اتحادی پر حملہ روس پر حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا ردعمل بھی فوری اور شدید تر ہو گا۔ پیوٹن نے کہا کہ جدید روسی ایٹمی میزائل دنیا کے کسی بھی کونے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جن کے سامنے امریکی انٹی میزائل سسٹم بھی بے کار ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا نے نئی ایٹمی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ایٹمی صلاحیت میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔