خبرنامہ انٹرنیشنل

پوری دنیا کو پریشان کرنے والے ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ

دنیا کو پریشان

پوری دنیا کوپریشان کرنے والے ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی تنگ

اوہائیو:(ملت آن لائن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی اہلیہ بھی پریشان نظرآتی ہیں کیونکہ مختلف مواقع پرمیلانیا ٹرمپ نے ان کا ہاتھ جھٹک دیا ہے اور وہ مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کرلیے ہیں۔ امریکی ریاست اوہائیو سے واپس آتے وقت امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو میلانیا نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ دیکھتے ہی رہ گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا مختلف مواقع پراپنے شوہرکا ہاتھ جھٹک چکی ہیں جبکہ میلانیا ٹرمپ وہ پہلی امریکی خاتون اول ہیں جو اسٹیٹ آف دی یونین سے خطاب کے موقع پر اپنے شوہرکے ساتھ نہیں آئیں۔
ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے باعث میلانیا گھر چھوڑ کر ہوٹل منتقل
چند روزپہلے ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ریاست فلوریڈا پہنچے توجہازسے اترتے وقت ان کے بیٹے بیرن ان کے ساتھ جبکہ میلانیا ان سے پیچھے تھیں اورامریکی صدرکے عملے سے ملے بغیر آگے چلی گئیں۔ اس دوران ٹرمپ نے ان کا ہاتھ تھامنا چاہا توامریکی خاتون اول نے ہاتھ جھٹک دیا اور ٹرمپ نے شرمندگی سے بچنے کے لئے ہاتھ ہوا میں لہرانا شروع کردیا۔ بیرون ملک میں بھی امریکی صدر اپنی اہلیہ کے ہاتھوں شرمندہ ہوچکے ہیں، دورہ اسرائیل کے موقع پر ٹرمپ نے جہازسے اترنے کے بعد اہلیہ سے ہاتھ ملانا چاہا تو انہوں نے ہاتھ جھٹک دیا اور آگے نکل گئی تھیں۔