استنبول ۔ (ملت+اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے 30 اگست یوم ظفر کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’فتح ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ شرائط خواہ کیسی ہی سخت کیوں نہ ہوں کامیابی تک پہنچنے کے لئے ہمارے سامنے ایک کھْلا راستہ ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔‘‘ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق 30 اگست یومِ ظفر کی مناسبت سے جاری کردہ پیغام میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ “ہم، ہمیں اس فتح کا تحفہ دینے والے جنگ نجات کے چیف کمانڈر غازی مصطفیٰ کمال اتاترک، اس جنگ میں شامل تمام فوجیوں اور شہداء کو احترام و عقیدت سے یاد کر رہے ہیں اور حق تعالیٰ سے ان کے لئے رحمت و مغفرت کے طلب گار ہیں۔