خبرنامہ انٹرنیشنل

پولیس نے لندن ٹیوب کو عوام کے لیے کھول دیا

پولیس نے لندن ٹیوب کو عوام کے لیے کھول دیا
لندن:(ملت آن لائن) پولیس نے ممکنہ دہشت گردی کے واقعے کے پیش نظر آکسفورڈ سرکس اسٹیشن کو کچھ دیر کے لیے خالی کروالیا تاہم اب اسے کھول دیا گیا ہے۔
لندن پولیس کے مطابق فائرنگ کے شواہد نہیں ملے اور نہ ہی کوئی مشتبہ شخص مل سکا جبکہ اب متاثرہ علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل آکسفورڈ اسٹریٹ پر تمام دکانیں بھی بند کروادی گئیں تھیں۔ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود رہے جو اب لوگوں کو اپنے مطلوبہ مقامات پر پہنچنے میں مدد فراہم کررہے ہیں۔ لندن پولیس نے عمارتوں اور اردگرد موجود لوگوں کو بھی باہر نکلنے کی ہدایت کردی ہے۔ ابتدائی طور پر واقعے میں ایک خاتون کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ بعد جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں طلب کی گئیں جبکہ 15 فائر فائٹرز بھی وہاں موجود تھے۔ آکسفورڈ سرکس اسٹیشن کو لندن میں شاپنگ کا گڑھ مانا جاتا ہے جبکہ بلیک فرائیڈے پر ملنے والے ڈسکاؤنٹس کے باعث ان دنوں یہاں پر کافی رش ہے۔