خبرنامہ انٹرنیشنل

پولینڈ ،ہزاروں افراد کا حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

وارسا:(ملت+آئی این پی)پولینڈ میں کمیونسٹ دور میں کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے35 برس مکمل ہونے پر ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق پولینڈ میں کمیونسٹ دور میں کیے جانے والے کریک ڈاؤن کے35 برس مکمل ہونے پر ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ مظاہرہ کمیونسٹ دور میں کیے جانے والے کریک ڈان کے پینتیس برس پورے ہونے پر کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دائیں بازو کی موجودہ حکومت بھی پنتیس برس قبل کی طرح جمہوریت مخالف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اس موقع پر برسراقتدار جماعت پی آئی ایس کے سربراہ یاروسلاو کاچنسکی نے کہا کہ یورپی یونین میں پولینڈ کے عوام کو سب سے زیادہ آزادی حاصل ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ملک کے 80 شہروں میں بیک وقت یہ مظاہرے کیے گئے۔