خبرنامہ انٹرنیشنل

پولینڈ کے سابق صدر کی 6 سال بعد قبر کشائی

پولینڈ:(ملت+اے پی پی)پولینڈ کے سابق صدر کی قبر کشائی کی گئی ہے تاکہ میت کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے ۔ پوسٹ مارٹم مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ ہلاک شخص پولینڈ کے سابق صدر ہی تھے ۔ پولینڈ کے سابق صدر لیخ کاچنسکی اور ان کی اہلیہ کی میتوں کو ان کی قبروں سے نکال لیا گیا ہے ۔استغاثہ کے مطابق قبر کشائی کا مقصد اس بات کی تصدیق کرنا ہے کہ واقعی وہاں کاچنسکی ہی کو دفن کیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ متعلقہ ہوائی جہاز میں کسی دھماکا خیز مواد یا آتش گیر مادے کی موجودگی کے حوالے سے بھی تفتیش کی جائے گی۔ لیخ کاچنسکی2010ء میں اس وقت طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے، جب وہ ایک بڑے وفد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے روس جا رہے تھے۔ ان کا طیارہ گہری دھند کے باعث روسی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ حادثے میں کل 96 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔