خبرنامہ انٹرنیشنل

پوپ فرانسس میانماراور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

پوپ فرانسس میانماراور بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے
واشنگٹن:(ملت آن لائن) پوپ فرانس 27 نومبر سے میانمار کے 4 روزہ دورے کا آغاز کریں گے جس کے بعد وہ 30 نومبر سے 2 دسمبر تک ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹیکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پوپ فرانس دورہ میانمار کے دوران صدر، سرکاری حکام اور سفارتکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔پوپ فرانسس میانمار کے فوجی سربراہ کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں سے ملاقات کریں گے۔ویٹیکن ترجمان گریگ برک نے کہا ہے کہ پوپ یہ دورہ ایسے وقت کر رہے ہیں جب دونوں ملک ایک اہم موڑ سے گزر رہے ہیں۔ اْنھوں نے مزید کہا کہ اْنھیں توقع ہے کہ یہ ایک انتہائی دلچسپ دورہ ہوگا۔پوپ فرانسس آنگ سان سوچی سے علیحدگی میں ملاقات کریں گے۔