خبرنامہ انٹرنیشنل

پوپ فرانسس نےمسلمان خواتین کوحجاب کاحق دینےکی حمایت کردی

روم(آئی این پی )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مسلمان خواتین کو حجاب کا حق دینے کی حمایت کردی،پوپ فرانسس نے فرانس پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمان خواتین کو ان کے عقائد کے مطابق حجاب کرنے کی آزادی دے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا ہے فرانس مسلمان خواتین کے حجاب کے حق کا احترام کرے۔ایک مسلم خاتون کو اسی طرح حجاب کی آزادی ملنا چاہیے جس طرح کسی عیسائی کو کراس پہننے کے لیے حاصل ہے۔ لوگوں کو اپنے عقائد پر عمل پیرا ہونے کا حق ملنا چاہیے۔انہوں نے فرانس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کے قوانین چرچ اور ریاست کو علیحدہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں، اسے اپنے اقدامات پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔فرانس میں چھ ملین مسلمان ہیں جو کسی یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔فرانس میں دو ہزار چار میں حجاب کی پابندی لگا دی تھی۔