روم:(اے پی پی)اٹلی میں ایسٹرکے حوالے سے ہونے والی تقریب میں پوپ فرانسس نے پناہ گزینوں کے پاؤں دھو کر بوسہ دیا ۔ کیتھولک پیشوا پوپ فرانسس نے روم کے کیمپ میں بارہ پناہ گزینوں کے پاؤں دھوئے جن میں تین مسلمان خواتین بھی شامل تھیں ۔ پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ مسلمان ، ہندو ، عیسائی بھائی ہیں ، ہمیں پر امن طریقے سے ایک ساتھ رہنا چاہئے ۔ اس موقع پر پناہ گزینوں کی آنکھوں میں آنسو آ گئے ۔ ایک عوامی رائے شماری کے مطابق کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس دنیا کے سیاسی رہنماؤں کے مقابلے میں سب سے زیادہ مقبول شخصیت ہیں ۔