خبرنامہ انٹرنیشنل

پوپ فرانسس کیلئے چمچماتی گاڑی کے سپیشل ایڈیشن کا تحفہ

پوپ فرانسس کیلئے چمچماتی گاڑی کے سپیشل ایڈیشن کا تحفہ
ویٹی کن سٹی:(ملت آن لائن) پوپ فرانسس کو معروف اطالوی کمپنی لمبورگنی کی جانب سے ایک چمچماتی گاڑی کے سپیشل ایڈیشن کا تحفہ دیا گیا۔ ویٹی کن سٹی کے ایک ہوٹل کے باہر کمپنی حکام نے گاڑی کی چابی پوپ فرانسس کے حوالے کی۔ پوپ نے گاڑی عطیہ کر دی۔ 2 لاکھ 17 ہزار ڈالر مالیت کی یہ گاڑی نیلام کر کے رقم امدادی مقاصد کے تحت خرچ کی جائے گی۔