خبرنامہ انٹرنیشنل

پوپ فرانسس کی سندھی اجرک میں سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

پوپ فرانسس کی سندھی اجرک میں سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

ویٹیکن سٹی:(ملت آن لائن) عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی پاکستانی نوجوان کے ساتھ سندھی اجرک میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی پاکستان نوجوان ڈینیل بشیر کے ساتھ سندھی اجرک پہن کر کھنچوائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، پاکستانی نوجوان ڈینیل بشیر نے ایسٹر کے تہوار کے موقع پر ویٹیکن سٹی میں پوپ فرانسس سے ملاقات کی اور انہیں سندھی اجرک کا تحفہ دیا۔ پوپ فرانسس نے پاکستانی نوجوان کی جانب سے اجرک کا تحفہ قبول کیا اور اسی وقت پہن کر تصاویر بھی کھنچوائیں جو سماجی رابطے کی سائٹس پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔

افغانستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 25 مزاحمت کار ہلاک

کابل:(ملت آن لائن) افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں داعش کے 4 دہشت گردوں سمیت 25 مزاحمت کار ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سیکورٹی فورسز نے جنگجوؤں اور شدت پسندوں کے خلاف درجنوں کارروائیاں کیں، یہ کارروائیاں ننگرہار، کپسیا، غزنی، پکتیا، فریاب،زابل، بلخ اور ہلمند سمیت دیگر صوبوں میں کی گئیں۔
افغان فضائیہ کی مدرسے پر بمباری سے 70 افراد جاں بحق، 150 زخمی
وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا کہ صوبہ ننگر ہار کے ضلع کھوگانی میں کارروائی کے دوران داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جب کہ ملک گیر آپریشنز میں مجموعی طور پر25 مزاحمت کار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ ان آپریشنز میں سیکورٹی فورسزکو افغان فضائیہ کی مدد بھی حاصل رہی جنہوں نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انہیں تباہ کردیا۔آپریشنز میں افغان سیکورٹی فورسز کے خصوصی دستوں نے بھی حصہ لیا۔