خبرنامہ انٹرنیشنل

پچانوےسالہ آسٹریلوی خاتون کے نوادرات پرعالمی تنازعہ

پچانوےسالہ آسٹریلوی خاتون کے نوادرات پرعالمی تنازعہ
سڈنی:(ملت آن لائن) آسٹریلیا کی 95 سالہ خاتون کے پاس قدیم مشرق وسطیٰ کے نوادرات ہونے پر عالمی سطح پر شور مچ گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جون ہاورڈ جو اقوام متحدہ کے سابق سفیر کی اہلیہ ہیں اور وہ 60 اور 70 کی دہائیوں میں ان علاقوں میں جایا کرتی تھیں جہاں آثار قدیمہ کی تلاش کیلئے کھدائی کا کام ہورہا ہوتا تھا۔حال ہی میں ایک آسٹریلین اخبار نے خاتون کا انٹرویو کیا جس میں اس نے اپنے پاس موجود نوادرات دکھائے۔اس خبر کے ساتھ ہی دنیا میں شور مچ گیا، ماہرین آثار قدیمہ نے مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ ان کے پاس یہ نوادارت کیسے آئے۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ اس بارے تحقیقات کر رہا ہے۔دوسری جانب مصر کے نوادرات کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل شعبان عبدالجواد نے صحافیوں کو بتایا کہ مصری دفتر خارجہ نے آسٹریلوی دفتر خارجہ سے اس معاملے بارے تحقیقات کی درخواست کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات چاہتے ہیں کیسے یہ نوادرات مصر سے باہر گئے۔