خبرنامہ انٹرنیشنل

پڑھے لکھے کشمیری نوجوان ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رہے ہیں، بھارتی آرمی چیف

نئے بھارتی: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل بپن راوت نے تسلیم کیا ہے کہ پڑھے لکھے کشمیری نوجوان اب ہاتھوں میں اسلحہ اٹھا رہے ہیں ، مقامی نوجوانوں میں عسکریت پسندی کا رجحان بڑھ رہا ہے جو باعث تشویش ہے۔ پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ کشمیری نوجوان مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا سے متاثر ہورہے ہیں، اس پروپیگنڈا میں کچھ ایسی اسلامی تنظیمیں شامل ہیں جو اسلام کو غلط تشریح کے ساتھ پیش کرتی ہیں۔ جنرل راوت کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندی سے نمٹنے کے لئے منفی پروپیگنڈے کا خاتمہ ان کا ہدف ہوگا، بھارت کے سرکاری اعدادو شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سال 8 جولائی کو حریت کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد 59 مقامی کشمیری نوجوان عسکریت پسند گروپوں میں شامل ہو چکے ہیں۔