ویٹیکن۔(ملت آن لائن) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس نے کہا ہے کہ پہلی عالمی جنگ کو دنیا سے موت کے کھیل کے خاتمے کے پیغام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابقانہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے بہتر اور قانونی راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کی یاد میں سینٹ پیٹرز باسیلیکا کے گرجے میں گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔