خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرس حملوں میں پاکستانی سمیت دوافراد پرالزامات عائد

فرانس:(اے پی پی) فرانس نے پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ایک پاکستانی سمیت دو مشتبہ افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کردیے ۔ فرانس نے پیرس حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار ایک پاکستانی سمیت دو مشتبہ افراد کے خلاف دہشت گردی کے الزامات عائد کردیے – آسٹرین حکام نے دونوں افراد کو جمعہ کے روز فرانسیسی حکام کے حوالے کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق 45 سالہ پاکستانی محمد عثمان اور 29 سالہ الجزائری شہری عادل حدیدی کے خلاف دہشت گردوں کے ساتھ مل کر مجرمانہ سازش کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ فرانسیسی تفتیش کاروں کے مطابق دونوں افراد پیرس کے اسٹیڈیم پر حملہ کرنے والے دو خودکش بمباروں کے ساتھ ایک ہی کشتی میں سفر کرکے یونان پہنچے تھے جہاں یونانی حکام نے جعلی پاسپورٹ پر انہیں گرفتار کرکے 25 دن تک حراست میں رکھا تھا ۔ پیرس حملوں کے بعد گزشتہ سال دسمبر میں آسٹریا کی پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔گزشتہ سال نومبر میں پیرس میں دہشت گرد حملوں میں 130افراد ہلاک ہوئے تھے۔