خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرس: سیکیورٹی الرٹ کےباوجود حملہ آور کامیاب رہا

پیرس:(اے پی پی) فرانس میں سیکیورٹی الرٹ کے باوجود حملہ آور اپنے ہدف کونشانہ بنانے میں کامیاب رہا، امریکہ نے گزشتہ ماہ ہی یورپ کا سفرکرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی تھی۔ فرانس میں دہشتگردی کے پیش نذر وزارت داخلہ نے ایک مراسلہ میں حکومت کو آگاہ کررکھا تھا کہ دہشت گرد فرانس کے ساحلی شہروں کو اہم دن اور اہم موقعوں پر نشانہ بناسکتے ہیں، جس پر حکومت نے ملک بھر میں سیکیورٹی الرٹ جاری کر رکھا تھا اور ایمر جنسی نافد کی ہوئی تھی، جس کا اطلاق چھبیس جولائی تک تھا لیکن حملہ آور تمام سیکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کامیاب رہا۔ اس سے قبل امریکہ نے بھی یورپ کا سفرکرنے والے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر رکھی تھیں، امریکی حکام نے گزشتہ ماہ خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دہشت گرد یورپ بھر میں اہم مقامات ،سیاحتی مراکز ،ریستورانوں اور تجارتی علاقوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔