خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرس میں نئے لیبر قوانین کے خلاف پر تشدد احتجاج

پیرس: (اے پی پی)پیرس میں نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم میں چوبیس اہلکاروں سمیت متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک سو چوبیس مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرانس میں لیبر قوانین کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، دارالحکومت پیرس میں مظاہرین اور پولیس کےدرمیان جھڑپوں کے بعد احتجاج پرتشدد ہوگیا۔نئے لیبر قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اورآنسوگیس استعمال کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراو کیا گیا، چوبیس پولیس اہلکاروں سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول کر 124کو گرفتار کرلیا، گزشتہ ایک ماہ سے جاری احتجاج کے دوران 382 مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔فرانس میں مظاہرین نئے لیبرقوانین میں ترمیم چاہتے ہیں جبکہ حکومت ترمیم کے لیے تیار نہیں۔ ملک میں جاری احتجاج کی لہرآنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔