خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرس کی مئیرنےڈونلڈٹرمپ کوانتہائی احمق شخص قراردیدیا

لندن /پیرس(آئی این پی )پیرس کی مئیر نے ڈونلڈٹرمپ کو انتہائی احمق شخص قراردیدیا جبکہ لندن کے مئیرصادق خان کاکہناہے کہ ڈونلڈٹرمپ اسلام سے واقف ہی نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کی میئر اینی ہوڈیلگو کا کہنا ہے کہ کسی کا مذہب کچھ بھی ہو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ، ہر شخض اپنے مشن اور مقصد کے تحت زندگی گزارتا ہے ۔انہوں نے اپنی مخصوص انداز میں حیرانی بھرے لہجے میں کہا ۔۔اومیرے خدا۔۔ڈونلڈٹرمپ کس قدراحمق ہیں ۔ادھر لندن کے مئیر صادق خان کہتے ہیں کہ صرف مجھے امریکاآنے کی اجازت دینے کاکوئی فائدہ نہیں،ٹرمپ مسلمانوں اوراسلام سے متعلق اپنی رائے بدلیں ۔