خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرو،بس حادثہ ، 16 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

لیما(آن لائن) پیرو میں بس حادثے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ سان مارکوس کے قصبہ جوزسابو گال میں بس سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔