خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرومیں مسافر بس اورٹرک میں تصادم ،48 افراد ہلاک

شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے، امریکا واشنگٹن(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا رواں ہفتے بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نکی ہیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ توقع کرتی ہیں کی ایسا نہ ہو۔ تاہم اگر ایسا ہوا تو پھر ہمیں شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ متمدن دنیا کو متحد رہنا اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ذخیرے میں اضافے کے اقدامات کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا۔

پیرومیں مسافر بس اورٹرک میں تصادم ،48 افراد ہلاک

لیما(ملت آن لائن) پیرو میں مسافر بس ٹرک سے ٹکرا کر پہاڑی سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک ہو گئے۔بد قسمت مسافر بس دارالحکومت لیما سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع مقام ہواچو سے 55 مسافروں اور عملے کے ارکان کو لے کر لیما کے لئے روانہ ہوئی تھی۔محض دس کلو میٹر کا فاصلہ ط کرنے کے بعد دوپہر کے وقت ایک خطرناک پہاڑی موڑ کاٹتے ہوئے یہ ایک ٹرک سے ٹکرا کر سو میڑ کی بلندی سے سمندر کے ساحل پر جاگری۔امدادی کارکنوں میں سے بعض کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بس کے ملبے تک پہنچایا گیا۔پیرو کی وزارت داخلہ کے مطابق بس جس سڑک پر سفر کر رہی تھی اس پر اس موسم میں دھند اور ہوا میں نمی کی وجہ سے پھسلن کا خطرہ رہتا ہے۔

………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…شمالی کوریا بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے، امریکا

واشنگٹن(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر، نکی ہیلی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا رواں ہفتے بیلسٹک میزائل کا مزید تجربہ کر سکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق نکی ہیلی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ توقع کرتی ہیں کی ایسا نہ ہو۔ تاہم اگر ایسا ہوا تو پھر ہمیں شمالی کوریا کے خلاف مزید اقدام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ متمدن دنیا کو متحد رہنا اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ذخیرے میں اضافے کے اقدامات کے خلاف چوکنا رہنا ہوگا۔