خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرو میں شدید زلزلہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

پیرو میں شدید زلزلہ،

پیرو میں شدید زلزلہ، 2 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

لیما: (ملت آن لائن) جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پیرو کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے دو افراد ہلاک جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگوں میں سونامی کا خوف پیدا ہو گیا لیکن حکام نے میڈیا پر آ کر اس کی تردید کی۔ پیرو کے حکام کے مطابق زلزلے سے ایک 55 سالہ شخص کی ہلاکت ہوئی جبکہ دوسرا ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق بیلا یونین سے ہے۔

…………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…سعودی عرب: پولیس اور ٹریفک میں خواتین کے تقرر کا مطالبہ

ریاض (ملت آن لائن) سعودی عرب کی شوریٰ کونسل کے دو ارکان میجر جنرل عبداللہ سعدون اور فیصل الفاضل نے واضح کیا ہے کہ محکمہ ٹریفک اور پولیس میں خواتین کا تقرر ایک سماجی ضرورت ہے اور خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کی تعیناتی لازمی ہو گئی ہے۔خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ٹریفک عدالتوں میں بھی خواتین کو تعینات کیا جانا لازمی ہے ان کے بقول ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لی جانے والی خواتین سے خواتین اہلکار ہی اچھے طریقے سے نمٹ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مرحلے میں خواتین کو پولیس اور نیشنل گارڈز وغیرہ میں بھی بڑی تعداد میں بھرتی کیا جائے گا۔