خبرنامہ انٹرنیشنل

پینٹاگون اور امریکی سفارتکار فعال سیلز مین کا کردار ادا کریں، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کے غصے کی وجہ...منیر احمد بلوچ

پینٹاگون اور امریکی سفارتکار فعال سیلز مین کا کردار ادا کریں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (ملت آن لائن) امریکا میں صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے امریکی چیزیں خریدو کے نام سے اپنی نئی حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اب پینٹاگون اور دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتخانوں میں اپنے ملٹری اتاشیوں اور سفارتکاروں پر زور دے گی کہ وہ امریکی ہتھیاروں کی دنیا بھر میں فروخت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں اور اس کیلئے اْنہیں اپنے معمول کے فرائض سے آگے بڑھ کر کوششیں کرنا ہوں گی۔توقع ہے کہ صدر ٹرمپ آئندہ ماہ امریکی اسلحے کی برآمدات میں نرمی کی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ ان برآمدات میں لڑاکا طیاروں، ڈرون، جنگی جہازوں اور گولہ بارود تک تما م قسم کا اسلحہ شامل ہو گا۔اس حکمت عملی کا مقصد صدر ٹرمپ کے انتخابی وعدے کو پورا کرنا ہے جس میں اْنہوں نے بیرون ملک امریکی سازوسامان کی فروخت بڑھا کر امریکیوں کیلئے روزگار میں اضافے اور چھ برس سے جاری 50 ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کو کم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے…ٹرمپ کامیڈیکل چیک اپ، دماغی توازن ٹھیک ہے یا نہیں،ترجمان نے بتا دیا

نیویارک (ملت آن لائن)ٹرمپ کامیڈیکل چیک اپ، دماغی توازن ٹھیک ہے یا نہیں،ترجمان نے بتا دیا، امریکی صدر ٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہو گا ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا سالانہ میڈیکل چیک اپ جمعہ کو ہو گا جبکہ طبی معائنے میں دماغی معائنہ شامل نہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں صدر ٹرمپ کے دماغی توازن ٹھیک نہ ہونے سےمتعلق پروپیگنڈا کیا گیا جبکہ صدر ذہین اور فوری فیصلہ ساز ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ کا طبی معائنہ والٹر ریڈنیشنل ملٹری میڈیکل سنٹر میں جمعہ کو ہو گا ۔ وائٹ ہاؤس کے نائب پریس سیکرٹری ہوگن گڈلے نےماہرین نفسیات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈاکٹرز صدر ٹرمپ کی ذہنی کیفیت سے آگاہ نہیں اور نہ کبھی ان سے ملے انہیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔