خبرنامہ انٹرنیشنل

پیوٹن، ٹرمپ ملاقات پر کوئی بات نہیں ہوئی

روسی:(ملت+اے پی پی) خبر رساں ادارے نے کریملن ترجمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روسی صدرپیوٹن اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کے سلسلے میں تاحال کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ گزشتہ روز برطانوی میڈیا نے خبر شائع کی جس میں بتایاگیا تھا کہ ٹرمپ نے برطانوی حکام سے کہا ہے کہ ایک سربراہی اجلاس کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی جو ممکنہ طور پر آئس لینڈکے دارالحکومت ’’ریکجاوک‘‘ میں شروع ہوگا۔