خبرنامہ انٹرنیشنل

پیوٹن اور بشار الاسد کی ملاقات

پیوٹن اور بشار الاسد کی ملاقات
ماسکو :(ملت آن لائن) روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے شام کے سربراہ حکومت بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات بحیرہ اسود کے کنارے پر واقع روسی شہر سوچی میں ہوئی ہے۔ اس ملاقات میں دونوں صدور نے شام کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کی۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی، جب ایک طرف شام میں داعش کو اْس کے آخری ٹھکانے البْو کمال سے پسپا کر دیا گیا ہے اور دوسری طرف روسی صدر شام میں پرتشدد حالات میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کی امداد میں بہتری لانے کے موضوع پر ایرانی و ترک صدور سے ملاقات کرنے والے ہیں۔