خبرنامہ انٹرنیشنل

پیوٹن نے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے برطرف کردیا

روس:(اے پی پی) روس کے صدر پوٹن نے چیف آف اسٹاف کو عہدے سے برطرف کردیا۔برطرف کیے گئے کریلمن کے چیف آف اسٹاف سرگئی ایوانوف 2001 سے 2007 تک وزیر دفاع بھی رہ چکے ہیں۔ ایوانوف نے دسمبر 2011 سے صدارتی محل کی قیادت کر رہے تھے، سرگئی ایوانوف روسی صدر کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں۔ صدرپوٹن نےایوانوف کےنائب انٹون وائنو کو اپنا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا ہے۔