بھارت میں چائے فروش نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ایک چائے فروش کی بیٹی اپنی محنت کے بل بوتے پر بھارتی ایئرفورس میں پائلٹ بھرتی ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھوپال کی 24 سالہ آنچل گنگوال کا انتخاب بھارتی ایئرفورس کی فلائنگ برانچ میں ہوا جو اب لڑاکا طیارہ اڑائے گی۔
آنچل کے والد کی چائے کی چھوٹی سی دکان ہے جس سے وہ گھر کا خرچ چلاتے ہیں جبکہ آنچل ملکی سطح پرمنعقد ایئرفورس فائٹر پائلٹ کیلئے ریاست کی ایئر فورس کی فلائنگ برانچ میں منتخب کی جانے والی واحد خاتون ہیں۔
آنچل نے میڈیا کو بتایا کہ اترا کھنڈ میں آنیوالے سیلاب کے بعد امدادی کاموں سے متاثر ہوکر فوج میں شامل ہونے کی تیاری شروع کی تھی۔
واضح رہے کہ موجودہ بھارتی وزیراعظم نریند مودی بھی نوجوانی میں کافی عرصہ ریلوے اسٹیشن پر چائے فروخت کرتے تھے۔