خبرنامہ انٹرنیشنل

چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی پاکستان میں مہمان نوازی قابل ستائش ہے ،اقوام متحدہ

نیویارک (ملت + آئی این پی) یو این سی ایچ آر کی نمائندہ اندریکار تواتی نے کہا ہے کہ چار دہائیوں سے افغان مہاجرین کی پاکستان میں مہمان نوازی قابل ستائش ہے ،پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔منگل کویو این سی ایچ آر کی نمائندہ اندریکار تواتی نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کی افغان مہاجرین سے متعلق نئی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہیں ، پاکستان میں دستاویزات کے بغیر رہنے والے افغان مہاجرین کیلئے اچھا اقدام ہے اور چار دہائیوں سے پاکستان کی افغان مہاجرین کی مہمان نوازی قابل ستائش ہے ۔