خبرنامہ انٹرنیشنل

چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح

چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح
چاہ بہار:(ملت آن لائن) ایرانی صدر حسن روحانی نے بھارتی تعاون سے بننے والی چاہ بہار بندرگاہ کے پہلے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔ بندرگاہ کے افتتاح سے بھارت کے لئے افغانستان اور وسطی ایشیاء کی ریاستوں سے تجارت کا نیا دروازہ کھل گیا۔ گزشتہ سال بھارت نے اس منصوبے کے لئے ایران کو 50 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ایران بندرگاہ کو دوسرے مرحلے کی تکمیل تک بھارت کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔