خبرنامہ انٹرنیشنل

چرچ ہم جنس پرستوں سےمعافی مانگے،پوپ فرانسس

یریوان: (اے پی پی) پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کو ہم جنس پرستوں کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر ان سے معافی مانگنی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق انھوں نے آرمینیا سے لوٹتے ہوئے پرواز کے دوران کہاکہ چرچ کو کوئی حق نہیں کہ وہ ہم جنس پرست برادری کا فیصلہ کریں اور کہا کہ ان کے ساتھ باوقار سلوک روا رکھا جانا چاہیے۔پوپ نے یہ بھی کہا ہے کہ چرچ کو ان لوگوں سے بھی معافی طلب کرنی چاہیے جنھیں اس نے اب تک حاشیے پر رکھا ہوا تھا یعنی خواتین، غریب اور جبری مزدوری میں لائے جانے والے بچے۔ہم جنس پرستوں نے ان کی برادری سے متعلق مثبت رویے پر پوپ کی تعریف کی ہے۔تاہم بعض کیتھولک قدامت پسندوں نے ان بیانات پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ جنسی اخلاقیات سے متعلق ابہام پیدا کرتے ہیں۔