خبرنامہ انٹرنیشنل

چلی میں جنگل میں لگنے والی آگ سے 19 افراد زخمی

سانتیاگو: (ملت+اے پی پی) چلی میں جنگل میں لگنے والی آگ سے19 افراد زخمی اور 100 گھر جل کر خاکستر ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی کے وزیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ساحلی شہر والپریزو میں بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ50 ہیکٹر رقبے پر پھیل گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ کے باعث 19 افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں جبکہ 400 کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ سے 100 گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں جبکہ 500 گھر خطرے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابتدائی طور پر 47 ہزار صارفین کی بجلی منقطع ہوئی 350 کے سوا باقی کو بجال کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہ 50 فائر فائٹر آگ پر قابو پانے میں مصروف عمل ہیں تاہم تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔