سان تیاگو ۔ (اے پی پی) چلی میں بدھ کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے چلی کے دارلحکومت سان تیاگو اورگردنواح میں محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز سان تیا گو سے 326کلو میٹر کے فاصلے پر موجود شمال مغربی علاقہ تھا۔ سروے رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 31.5کلو میٹر بتائی جاتی ہے۔ تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع مو صول نہیں ہوئی۔