خبرنامہ انٹرنیشنل

چھ سال بعد اسرائیل نے ترکی میں اپنا سفیر تعینات کردیا

یروشلم:(ملت+آئی این پی)اسرائیل نے ترکی کے لیے 6سال بعداپنا پہلا سفیر تعینات کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے ترکی کے لیے 6سال بعداپنا پہلا سفیر تعینات کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان اسرائیلی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ایتن ناایھجو2013سے برطانیہ کے لیے نائب سفیر ہیں، انقرہ کے لیے نئے سفیر ہوں گے۔وہ 1993میں بھی انقرہ کے سفارتخانے میں کام کرچکے ہیں اس کے علاوہ آذربائیجان کیلیے بھی اسرائیلی سفیر رہ چکے ہیں۔