خبرنامہ انٹرنیشنل

چین،ٹینکر اور بس میں تصادم 10افراد ہلاک29زخمی

کن منگ (ملت + آئی این پی) چین کے جنوب مغربی صوبے ینان کی ایک شاہراہ پر سیمنٹ سے بھرا ٹینکر بس سے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک اور 29زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ گذشتہ روز لانگ کینگ شہر کی ین ژیان کاؤنٹی میں ہائی وے پر پیش آیا،سیمنٹ سے بھرا ایک ٹینکر جس پر ہمسائے صوبے سیچوآن کی لائسنس پلیٹ لگی ہوئی تھی وہ بے قابوہو کر ایک کوچ بس س جا ٹکرایا بس میں دو ڈرائیوروں سمیت 47افراد سوار تھے،ٹکر لگنے کے باعث بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 9افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص نے بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا،پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔۔۔۔(خ م)