بیجنگ ۔(ملت آن لائن) چین کے ٹورزم ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اعدادو شمار کے مطابق چین کے قومی دن کی چھٹیوں میں اندرون ملک سیاحوں کی تعداد 72کروڑ 60 لاکھ تک جاپہنچی ہے۔اس سال قومی دن کی چھٹیوں کے دوران سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔ حالیہ چھٹیوں میں سیروسیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی مالیت 5 کھرب 99 ارب 8کروڑ یوآن تک جاپہنچی ہے، جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.04 فیصد کا اضافہ ہوا۔رواں سال چین کے قومی دن کی چھٹیوں کے دوران مختلف علاقوں میں سیروسیاحت کی اعلی سطح کی ترقی کے مطالبے کے مطابق، مختلف اقسام کی سیر وسیاحت کو فروغ دینے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں موجود بہت سے اہم سیاحتی مقامات کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی۔