خبرنامہ انٹرنیشنل

چین‘تبت میں5.5شدت کازلزلہ‘ درجنوں افراد زخمی

تبت:(آئی این پی)چین کے علاقے تبت میں زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچااور 60سے زائدافرادزخمی ہو گئے۔چینی حکام کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی ہے زلزلیکامرکزتبت کاشہر کاتاہے اوراس کی گہرائی سات کلومیٹرتھی۔ زلزلے کے باعث کئی پلوں اورسڑکوں کوبھی نقصان پہنچا اور60سے زائد افرادزخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیاہے جن میں سے 7افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔