بیجنگ(اے پی پی)چین میں تیز رفتار گاڑی شیشہ توڑتی ہوئی ریسٹورنٹ میں داخل ہوگئی، حادثے کے باعث 6افراد زخمی ہوگئے -اکثر تیز رفتاری خطرناک حادثوں کا سبب بھی بن جاتی ہے جہاں لوگوں کو نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے بلکہ قیمتی جانیں جانے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔چین کے ایک ریسٹورنٹ میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب ایک تیز رفتار گاڑی مرکزی دروازے کا شیشہ توڑتی ہوئی اندرجا گھسی۔ تیز رفتار گاڑی نے ریسٹورنٹ کے اندر کھانا کھانے والے پانچ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔