ژدو سال کے لئے مختص فنڈ سے صنعتی تشکیل نو کے نتیجے میں روزگار سے محروم ہونیوالوں کی مدد کی جائیگی
بیجنگ(آئی این پی/شنہوا) چین صنعتی تشکیل نو کے نتیجے میں کام نہ ہونے کی وجہ سے نوکری سے فارغ کئے جانے والوں کی امداد کے لئے ایک سو بلین ژوان(5.3بلین امریکی ڈالر ) کافنڈ قائم کرے گا ۔یہ بات ایک اہلکار نے جمعرات کو بتائی ہے ۔نائب وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی فینگ فیائی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقم دوسال کیلئے مختص کی جائے گی اور اس سے تربیت اور روزگار کے حصول کے لئے کوشاں افراد کو رقم فراہم کی جائے گی ۔فینگ نے کہا کہ ناقص کارکردگی والی ’’مخلوط کمپنیاں‘‘ اور ادغام و خریداری سے نمٹنے والے پراسس کا مطلب یہ ہوگا کہ روزگار سے محرومی ناگزیر ہو گی ،گنجائش سے زیادہ میں کمی کرنا ،تلف کرنے ، ناہموارکرنے،لاگت میں کمی کرنے اور کمزور پیداوار والے شعبوں کے ساتھ سپلائی والی ڈھانچہ جاتی اصلاحات میں شامل پانچ اہم کاموں میں شامل ہیں ، حکومت نے الگ تھلگ شعبوں میں سیر شدہ شعبوں بالخصوص فولاد اور کوئلہ میں زائد پیداواری گنجائش کم کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں ،2011ء سے 2015ء تک خام لوہے کی صنعت کی ضرورت سے زیادہ گنجائش کا 91ملین ٹن اور فولاد کی صنعت میں 94.8ملین ٹن تلف کردیا گیا ۔