خبرنامہ انٹرنیشنل

‘پاکستان کی درخواست پر تیسرے ملک کی فوج مقبوضہ کشمیر میں گھس سکتی ہے’

بیجنگ (ملت آن لائن)بھارتی فوج بھوٹان کی مدد کے نام پر جیسے چینی علاقے میں داخل ہوئی، ایسے ہی پاکستان کی درخواست پر چین مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج داخل کر سکتا ہے: چینی اخبار۔
چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، چینی اخبار کے مطابق بھارتی فوج بھوٹان کی مدد کے نام پر جیسے چینی علاقے میں داخل ہوئی، ایسے ہی پاکستان کی درخواست پر چین مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج داخل کر سکتا ہے۔
چینی اخبار کے مطابق بھارتی فوج بھوٹان کی مدد کا بہانہ بناتے ہوئے ڈوکلام میں داخل ہوئی، لیکن حقیقت میں بھارت نے چین پر حملے کے لیے بھوٹان کا راستہ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی منطق کے مطابق اگر پاکستانی حکومت درخواست کرے تو ایک تیسرے ملک کی فوج مقبوضہ کشمیر میں گھس سکتی ہے، چین کے سرکاری میڈیا نے ڈوكلام تکرار پر ہندوستان کی تنقید کرتے ہوئے کئی مضمون شائع کئے ہیں، اس مسئلے میں پہلی بار پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کا ذکر کیا گیا ہے، بھارت نے بھوٹان کی سرحد پر چینی فوج کو گزشتہ ہفتے ڈوکلام ڈونگلینگ میں سڑک کی تعمیر سے روک دیا تھا۔