خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی خلا باز خلائی لیبارٹری ٹیان جان ٹو میں داخل ہو گئے

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی خلا باز خلائی لیبارٹری ٹیان جان ٹو میں داخل ہو گے ،خلا بازوں نے پریشر سوٹ اتار کر نیلے رنگ کے کپڑے پہن کر مختلف تجربات شروع کر دیئے ، یہ تجربات زمین سے خلا میں 343کلومیٹر سے 393کلومیٹر کی بلندی پر کئے جارہے ہیں ۔بدھ کو چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کا شینزو 11انسان بردار خلائی جہاز کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے ، اس میں دوخلا بازجنگ ہائی پنگ اور چھن ڈانگ خلائی لیبارٹری ٹیان جان ٹو میں داخل ہو گے ہیں ۔ زمینی کنٹرول روم کے مطابق د ونوں خلا باز اپنی نشستوں سے اٹھ کر مداری ماڈیول میں داخل ہوئے ، جہاں پر انہوں نے پریشر سوٹ اتار کر نیلے رنگ کے کام والے کپڑے پہن لیے ۔ مختلف تیا ریوں کے بعد جینگ ہائی پنگ نے ٹیان جان ٹو لیبارٹری کے دروازے کو کھولا جس کے بعد وہ فلوٹنگ کرتے ہوئے علیحدہ علیحدہ خلائی لیبارٹری ٹیان جان ٹو میں داخل ہوئے منصوبے کے مطابق وہ خلائی لیبارٹری میں متعلقہ خلائی سائنس کے تجربات اور ٹیکنالوجی کے تجربات جاری رکھیں گے ۔ خلا باز اس خلائی لیبارٹری میں تیس دن تک قیام کریں گے ، اس کے بعد شینزو 11خلائی جہاز ٹیان جو ٹو سے علیحدہ ہو جائے گا اور ایک دن میں واپس زمین پرپہنچ جائے گا ۔