خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی زیر آب طیارے نے امریکی ریکارڈ توڑ دیا

بیجنگ (ملت + آئی این پی) چینی ساختہ زیر آب طیارہ ماریانا کی سمندری گہرائی میں 6329میٹر تک چلا گیا جبکہ امریکی جہاز نے 6000میٹر تک پہنچنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا ، اس کا انکشاف چین کی اکیڈیمی آف سائنسز نے کیا ہے ، طیارے کا کوڈ نام ہائی یی ہے جس کا مطلب ہے کہ چین ’’کا سی ونگز ‘‘یہ طیارہ چینی اکیڈیمی آف سائنسز کے تحت شین یانگ ا نسٹی ٹیوٹ آف آٹو میشن میں تیار کیا گیا تھا اور یہ گہرے سمندرکے وسیع علاقے میں ماحول کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، ہائی یی میں گہرے سمندر میں لے جانے کے لئے بڑا بحری جہاز ٹن سوون استعمال کیا گیا ، اس نے بارہ بار غوطہ لگایا اور اپنے چار روزہ مشن کے دوران 130کلومیٹر سے زیادہ سفر کیا اور سائنسی تحقیقات کیلئے قیمتی ڈیٹا حاصل کیا ۔