خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی صدر سرکاری دورے پرلیما پہنچ گئے

لیما (ملت + آئی این پی) چینی صدر شی جن پھینگ ایپک کی چوبیس ویں غیررسمی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور پیرو کے سرکاری دورے کے لیے لیما پہنچے گئے ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی صدر نے پیرو کے عوام کے لیے دل کی گہرائیوں سے خیر مقدمی کلمات کہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور پیرو کے درمیان باہمی مفادات ، مساوات اور احترام پر مبنی تعلقات ہیں۔پیرو شی جن پھنگ کے موجودہ دورے کا دوسرا ملک ہے اس سے پہلے چینی صدر نے ایکواڈور کا سرکاری دورہ کیا تھا۔پیرو کے بعد وہ چلی کا سرکاری دورہ کریں گے۔