خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں مزید 5 سال کی توسیع

چینی صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں مزید 5 سال کی توسیع

بیجنگ:(ملت آن لائن) چینی پارلیمنٹ نے صدر شی جن پنگ کی مدت صدارت میں مزید 5 سالہ توسیع کی توثیق کردی۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے سالانہ اجلاس میں تمام 2970 ارکان نے شی جن پنگ کے حق میں ووٹ دیا، جس کے بعد وہ 2023 کے بعد بھی چین کے صدر رہیں گے۔ دوسری جانب پارلیمنٹ نے شی جن پنگ کے دست راست وانگ کشان کو بھی 5 سال کے لیے نائب صدر کے طور پر منتخب کرلیا۔
وانگ کشان کی حمایت میں 2969 ووٹس پڑے اور صرف ایک رکن نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ نئی آئینی ترامیم کے بعد شی جن پنگ اور ان کے نائب نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔