خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی صدر کا دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کر نے پر زور

چینی صدر کا دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کر نے پر زور

بیجنگ (ملت آن لائن) چینی صدر شی جن پنگ نے دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ، دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ممکن بنائیں ، غربت کا خاتمہ کریں اور خوشحال دیہی زندگی کو فروغ دیں، خوراک کے تحفظ کو یقنی بنایا جائے ، زرعی ساخت کو بہتر بنایا جائے اور ایک جدید دیہی صنعتی نظام تشکیل دیا جائے۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے مشرقی صوبہ شندونگ سے تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں شریک مندوبین کے ساتھ ایک مذاکرات میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زراعت ، دیہی علاقے اور دیہی باشندوں کے حوالے سے امور میں دیہی قوت حیات کی حکمت عملی رہنما ایجنڈا ہے۔ شی نے مقامی انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ حکمت عملی کی اہمیت کو گہرائی سے سمجھیں اور اس پر عمل درآمد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ زرعی مسابقت ، دیہی ماحول اور دیہی آمدنی سے ایک اعتدال پسند خوشحال معاشرے اور سوشلسٹ میں جدت کے معیار کی عکاسی ہوتی ہے۔انہوں نے مقامی حکام پر زور دیا کہ دیہی صنعتوں کو دوبارہ تقویت فراہم کریں ، دیہی باشندوں کی آمدنی میں اضافہ ممکن بنائیں ، غربت کا خاتمہ کریں اور خوشحال دیہی زندگی کو فروغ دیں۔انہوں نے کہا کہ خوراک کے تحفظ کو یقنی بنایا جائے ، زرعی ساخت کو بہتر بنایا جائے اور ایک جدید دیہی صنعتی نظام تشکیل دیا جائے۔ شی نے مزید کہا کہ چین کو دیہی علاقوں میں قابل افراد کی ترقی کے عمل کو آگے بڑھانا چاہیے اور دیہی علاقوں میں پیشہ ورانہ افراد ، قدرتی وسائل ، مالیات اور صنعتوں کا ایک بہترین حلقہ تشکیل دینا چاہیے۔انہوں نے دیہی علاقوں میں ثقافتی ترقی کے پہلووں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نظریاتی و اخلاقی تعلیم کے ساتھ ساتھ عوامی ثقافتی خدمات کو بھی مضبوط کیا جانا چاہیے۔انہوں نے دیہی علاقوں میں سر سبز ترقی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں رہائشی ماحول کی بہتری کے حوالے سے ترتیب دیے جانے والے تین سالہ عملی منصوبے پر عمل در آمد کیا جائے۔انہوں نے دیہی معاشرے میں ایک جدید انتظامی نظام کے قیام میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بہتر انتظام اور قیادت کی مضبوطی کو بھی اجاگر کیا۔