خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی لانگ مارچ برائی کیخلاف جدوجہد کی عظیم مثال ہے

شکاگو (ملت + آئی این پی )چینی لانگ مارچ چینی عوام کی طرف سے برائی کی قوتوں کے خلاف جدوجہد کی عظیم مثال ہے ، جس کے ذریعے بے مثال قربانیاں دے کر چینی عوام نے اپنا مقصد حاصل کیا ، جس سے آزادی کی جدوجہد کیلئے چینی عوام کے جذبے اور عز م کا اظہار ہوتا ہے ، چینی لانگ مارچ کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ کوئی بھی اس کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا نہ ہی چینی عوام کے جذبے کو فراموش کرسکتا ہے کیونکہ انہوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کی تھی ۔ان خیالات کااظہار ایک امریکی دانشور پروفیسر خیری تورک شنہوا کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال چینی لانگ مارچ کی 80ویں سالگرہ منائی جارہی ہے جس کی قیادت چینی کمیونسٹ پارٹی کی سرخ فوج نے کی تھی ۔ تورک کاکہنا ہے کہ چین کو اس وقت زبردست چیلنجوں کا سامنا تھا ، بڑی طاقتوں نے چین کے بہت سے علاقے پر قبضہ کر رکھا تھا اور وہ چین میں موجود تھی ، چینی کمیونسٹ پارٹی کا قیام 1921ء میں ہوا تا ہم وہ 1923 ء تک ایک کمزور سیاسی قوت تھی تا ہم اس کا لانگ مارچ کامیاب ہوا اور چینی کمیونسٹ پارٹی ایک بڑی قوت بن کر ابھری اور اس نے لانگ مارچ کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کر لئے۔انہوں نے کہا کہ چین نے بڑی تیزی سے ترقی کی ہے اور آج وہ جدید تاریخ کا ایک اہم ملک بن گیا ہے جس کا سہرا چینی عوام کو جاتا ہے ۔