خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی کمپنی نے امریکی کمپنی کے 25فیصد حصص خریدلئے

نیویارک (ملت + آئی این پی )چینی کمپنی ایچ این اے گروپ نے ہلٹن ورلڈ وائیڈ ہولڈنگ انشورنس کے 25فیصد حصے خریدنے کا اعلان کر دیا ہے ، چینی گروپ 6.5ارب امریکی ڈالر میں یہ حصص بلیک سٹون گروپ ایل پی سے خریدے گا ،ایچ اے این اے گروپ کا تعلق چین کے جنوبی صوبے ہینان سے ہے وہ یہ حصص 26.25امریکی ڈالر کے حساب سے خریدے گی معاہدے کے مطابق ایچ این اے کو ہلٹن بورڈ آف ڈائریکٹر میں اپنے دو ڈائریکٹر ز نامز د کرنے کا بھی اختیار ہو گا ۔